Articles and Posts in UrduIslamic Posts and ArticlesPosts and Articles

علامہ اقبال کی زبانی برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات | Darood Sharif ki Fazilat

Urdu post for fb about Darood e pak k faiday aur fazilat

Story Highlights
  • اردو تحریر برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات 
  • یہ سب  ہمارے پیارے رسول ِکریمﷺ  سے  بےانتہا محبت اورعشق کی بدولت ہے
  • اللہ  پاک عزوجل ساتھ ساتھ میرے دماغ ، دل اور  میری روح کو روشن کرتا رہا
  • اللہ رب العزت نے میرے جسم کا ہر انگ روشن کر دیا
  • پانی کے نیچے  موجود رنگ برنگے پتھر تک نظر آ نے لگے

علامہ محمد اقبال کی زندگی سے برکات درود شریف  کے متعلق حیرت انگیز واقعات۔ اردو تحریر درود پاک سے متعلق خود بھی پڑھیں ار دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔

Agar aap rohaniyat ki dunya main parwaaz karna chahtay hain. Ya apne dimagh ko roshan karna chahtay hain.  Tou iss urdu tehreer ka aik aik lafz ghhor se parheen. Iss urdu post main ap parhain gay darood shareef ki fazeelat 2 islami waqiat. Jin main say aik waqia Allama Muhammad Iqbal ki zindagi say hai. To chalen start karty hain ye urdu post for fb and reading sharing on all social media.

 

اردو تحریر برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات 

اگر آپ روحانیت کی دنیامیں پرواز کرنا چاہتے ہیں۔  یا اپنے دماغ کو روشن کرنا چاہتے ہیں۔  تو اس اردو تحریر کا ایک ایک لفظ غور سے پڑھیں۔

 

اردو تحریر برکات درود پاک کے متعلق علامہ محمد اقبال کا واقعہ

علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھاکہ۔ آپ  ناتو کسی مدرسے سے پڑھے  ہیں۔ اور نہ کوئی درس نظامی کا کورس کیا تو آپ کوعلامہ کیوں کہا جاتا ہے؟

علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے بتایا کہ۔ واقعی میں نے عالم وفاضل کا کوئی کورس نہیں کیا ۔

برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات علامہ اقبال کی زبانی  :کہنےلگے کہ اصل بات کچھ یوں ہے

اگر آج دنیا میں مجھے یہ عزت مل رہی ہے۔ اور میرے کلام میں یہ اثر اور میرے قلب و روح میں یہ تازگی ہے۔  تو یہ سب  ہمارے پیارے رسول ِکریمﷺ  سے  بےانتہا محبت اورعشق کی بدولت ہے۔ اور یہ سب ممکن تب سے ہوا۔ جب  سےمیں نےاللّه کےرسول ﷺ پہ درود پاک پڑھنا شروع کیا۔ اورفرمایا کہ درود پڑھنے کا یہ وردجیسے جیسے بڑھتا گیا تو میں اسکی تعداد کو لکھتاگیا۔ یعنی  لاکھ دو لاکھ اور ایسے ہی جیسےجیسےآگے بڑھتا گیا۔ تواللہ  پاک عزوجل ساتھ ساتھ میرے دماغ ، دل اور  میری روح کو روشن کرتا رہا۔

 

 اور جب میں نے ایک کروڑدرود پاک رسول اللّهﷺ کی ذات گرامی پہ  مکمل کر لیا۔ تو اللہ رب العزت نے میرے جسم کا ہر انگ روشن کر دیا۔ لوگوں کے دلوں میں میریعزت بیٹھ گئی ۔ میرے کلام میں ایسا اثر ہوا کہ اللہ اللہ جب کلام لکھنے بیٹھتا  توالفاظ بارش کی طرح اترتے ۔ اس کے بعد علامہ   محمداقبالصاحب رح درود پاک باقاعدگی سے پڑھتےرہے۔ 

علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ  کی شہرت و مجذوبیت کا بس یہی راز تھا جو انہوں نے ہم پہ آشکار کر دیا۔

 

اردو تحریر برکات درود شریف کے متعلق ایک اور صاحبان کا واقعہ

میرے ایک عزیز ھیں جو ایئرفورس میں ملازمت کرتے تھے۔  تو اس دوران  انکی ملاقات ایک عاشق رسول اللّهﷺ سے ہوئی جن سے انہیں یہ راز معلوم ہوا ۔ اور ااس عزیز نےمجھے خود بتایا کہ پہلے اسکی زندگی بہت عجیب تھی۔  لیکن جب سے اس نے پکا ارادہ کیا اور محبت سے درودپاک کا ورد کرنا شروع کیا ۔اور جب پہلی دفعہ زندگی میں ایک لاکھ درود پاک گن کے پوراکیا ۔ تو  وہ ایک خواب دیکھتے ہیں کے وہ کہیں سفر  میں ہیں اور سامنے ایک بہت ہی گندہ سا نالہ ہے۔  اور اس نالے کے دوسری طرف بہت  ہی سہانی سرسبز اور جنت جیسی دنیا ہے۔

Darood pak ke fazilat in urdu post

خیر جیسے تیسے کر کے انہوں نے بہت مشکل سے اس نالےکوپار کیا  اور دوسری طرف پہنچ گئے۔ جب انہوںنے پیچھے مڑ کردیکھا تو وہی گندہ نالہ جس میں غلاظت تھی۔  وہ نہایت  ہی صاف شفاف نہر میں بدل  چکا  تھا۔یہاں تک کہ اس بہتے پانی کے نیچے  موجود رنگ برنگے پتھر تک نظر آ نے لگے۔ اور  ایسے لگرہے تھے کہ  انہیں دیکھ کے روح خوش ہو جائے۔ اور جو  کپڑے  پہنے ہیں نہایت صاف ستھرے اجلے اور سفید ہو چکے ہیں۔ اور الحمداللہ  جیسےانکاظاہری حسن بھی بڑھچکا ہے۔

 حضور پاک ﷺ پردرود پاک پڑھنے کی وجہ سے گناہوں کا صفایا۔

خواب میں ہی  انہیں  بتایاگیا۔ نالہ میں بہتا پانی تمہارے اعمال ہیں۔  جو پہلے بہت غلیظ تھے اور اب آپ ﷺ پر درود پاک پڑھنےکی بدولت ان کی صفائی ہو چکی ہے۔ اب یہ سارے نیکیوں میں بدل چکے ہیں۔

یقین کریں وہ دن اور آج کا دن وہ بندہ کب سے اپنی سروس سے ریٹائر ہو چکا ہے۔  آج بھی ان کا  آپ ﷺ پردرود پاک کا پڑھنا جاری و ساری ہے۔  اور بہت سے نئےجوان لڑکوں کو درود پاک کے ورد کی لذت سے روشناس کرا چکے ہیں۔   اور  ماشااللہ آج اس بندہ کی روحانی کیفیت کمال کی ہے۔  اوراس بندے کے دل ، دماغ اور روح  رسول اللّهﷺپہ درود پاک  پڑھنےکی بدولت روشن ہیں۔

تو دوستو آج ہی سے پختہ ارادہ کریں اور اپنی زندگی میں یہ کام ضرور کریں ۔ اور تہیہ کریں کے انشااللہ میں نے رسول اللّهﷺ کی ذات مقدس پہ گن کے ایک کروڑ مرتبہ  یا اس سے زیادہ محبت و شوق سے درود پاک ضرور پڑھناہے ۔ یقین جانیں جیسے جیسے آپ  رسول اللّهﷺپہ درود پاک پڑھتے جائیں گے ۔ آپ پہ بہت سارے راز انکشافات ہوتے جائیں گے۔  اور آپکے دل و دماغ اور  روح کے ایسے دریچے کھلیں گے کہ آپ حیران رہ جائیگے۔

Darood sharif ki barkat pics

روزانہ کی بنیاد پہ درود شریف کا ورد کرنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔

روزانہ کی بنیاد پہ درود شریف کا ورد کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لیں  پھر دیکھیں سبحان اللہ۔

اللہ تعالی عزوجل ہم سب کو آقا و مولا مدنی تاجدار رسول اللّه محمد ﷺ پہ درود پاک پڑھنےکی  ہمیشہ سعادت نصیب فرمائے آمین ۔

برائے مہربانی اس پہ خودبھی عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی آگاہ کریں۔ خصوصا ً چھوٹے بڑے سب  بہن بھائیوں دوستوں کو ضرور ضرور اس ورد پاک کا بتائیں۔ جو جو  بھی عمل کریگا آپ کے ساتھ اسی نورانی لڑی میں پرویاجائے گا ۔ اور آپ کا بھی بھلا ہو گا  بلکہ بہت بھلا ہو گا۔ انشااللہ

پلیز آگے سنڈ کرتے جائیں جتنے لوگ درودپاک پڑھیں گے آپ کو بھی  اجروثواب ملتا رہیگا۔

یہ تحریر فیس بک  کے درج ذیل لنک سے کاپی کی گئی ہے۔

LINK

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button